0

آج ایک گھنٹہ بجلی کے غیرضروری آلات بند کرکے زمین سے محبت کا ثبوت دیں


اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج رات ارتھ آور منایا جائے گا۔ آج زمین سے محبت کے اظہار کا دن ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ارتھ آور منایا جائے گا، اور ہر ملک کے مقامی وقت کے مطابق رات 8:30 سے 9:30 کے دوران غیر ضروری بتیاں گل کی جائیں گی۔ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق آج دنیا بھر میں ایک گھنٹہ زمین کے نام کیا جاتا ہے، اور پاکستان میں بھی ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تحت ارتھ آور منایا جائے گا۔واضح رہے کہ پہلی بار ارتھ آور 2007 میں سڈنی میں منایا گیا تھا، تاہم ارتھ آور ایک عالمی تحریک بن گئی اور اس باقاعدہ آغاز 2009 سے ہوا، اس تحریک کے تحت لوگ ہرسال مارچ کے آخر میں مقامی وقت کے حساب سے رات 8:30 بجے سے 9:30 تک گھر دفاتر اور تمام دیگر مقامات کے لائٹ بند کر کے موم بتی ،ٹارچ یا موبائل فونز کی روشنی کا استعمال کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں