0

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بنانا ہماری جماعت کا حق تھا، بلاول بھٹو


کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بنانا ہماری جماعت کا حق تھا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جمہوری جماعت ہے، اور جمہوری روایات کولے کر چلتی ہے، چیئرمین سینیٹ پر ہمارے جو اعتراضات ہیں اس پر قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے، پریزائیڈنگ افسر نے متنازع فیصلہ دے کر یوسف رضا گیلانی سے ناانصافی کی اور ان سے چیئرمین سینیٹ کا عہدہ چھیننا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کریں گے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی تاریخ ہے جس کی اپوزیشن میں اکثریت ہوتی ہے قائد حزب اختلاف بھی اسی کا ہوتا ہے، (ن) لیگ کے ساتھ جو ارکان تھے ان کی تعداد 26 تھی، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بنانا ہماری جماعت کا حق تھا، یوسف رضا گیلانی کو پی ڈی ایم کامشترکہ امیدواربنا کر سینیٹر بنوایا، ن لیگ کے سینیٹر سے امید تھی کہ وہ ہمیں ووٹ دیں گے، بی اے پی کے سینیٹرز اب اپوزیشن بینچز میں بیٹھ رہے ہیں انہیں ویلکم کرتا ہوں، اور امید کرتا ہوں کہ اپوزیشن جماعتیں یوسف رضا گیلانی کو ویلکم کریں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں