0

صدرعارف علوی بھی کورونا وائرس کا شکار


اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر عارف علوی نے لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اللہ سب کورونا متاثرین پر رحم فرمائے، ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی جب کہ دوسری ڈوز ایک ہفتے بعد لگنی تھی جس کے بعد اینٹی باڈیز بننا شروع ہوتی ہیں، برائے مہربانی محتاط رہیں۔دوسری جانب صدر مملکت کی اہلیہ ثمینہ علوی نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ صدر عارف علوی کو درمیانے درجے کی علامات ہیں لیکن وہ پرعزم ہے، میرا بھی کورونا ٹیسٹ ہوا مگر منفی آیا اور قرنطینہ میں ہوں، ہم نے ویکسین کی پہلی خوراک لگوائی مگر مدافعت بننے میں وقت لگتا ہے اور میں سب سے ویکسین لگوانے اور احتیاط کرنے کی گزارش کروں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں