0

صوبوں کو کورونا ویکسین خریدنے کیلئے این اوسی درکار نہیں، معاون خصوصی صحت


اسلام آباد: معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کو خود سے ویکسین کی خریداری پر کوئی این اوسی درکار نہیں ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کاکہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین کی خریداری کا عمل جا ری رہے گا، اور اگر کوئی صوبائی حکومت خود سے ویکسین کی خریداری کرنا چاہتی ہے تو وفاقی حکومت اس کی معاونت کرے گی۔ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت خود سے کورونا ویکیسن کی خریداری کر سکتی ہے، اور اسے خود سے ویکسین کی خریداری پر کوئی این اوسی درکار نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں