0

فیس بک نے وینزویلا کے صدر سمیت ایک ارب سے زائد اکاونٹس بند کردیئے


سان فرانسسو: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے کورونا وائرس سے متعلق گمراہ کن معلومات پھیلانے پر وینزویلا کے صدر نکولس مارودو کے آفیشل صفحے سمیت ایک ارب 3 کروڑ سے زائد اکاونٹس اور پیجز بند یا منجمد کردیئے۔فیس بک انتظامیہ کی جانب sے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس اور اس کی ویکسین سے متعلق گمراہ کن معلومات کے پھیلاو کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے ہیں جن کے تحت گزشتہ تین ماہ میں ایک ارب 3 کروڑ اکاونٹس بند یا منجمد کردیئے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز وینزویلا کے صدر نکولس مادور کے آفیشل پیج کو منجمد کردیا گیا جس سے کورونا ویکسین سے متعلق گمراہ کن معلومات شیئر کی گئی تھیں۔ پیج پر کورونا کے علاج کے لیے ایک دیسی اور جادوئی طریقہ بتایا گیا تھا۔ یہ ایک ہومیو پیتھک دوا سے متعلق ویڈیو تھی جسے فوری طور پر ہٹا دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں