0

لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کرنے پر جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت پر مقدمہ درج


راولپنڈی: جماعت اسلامی کے خلاف لیاقت باغ میں عوامی اجتماع پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس نے جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت پر مقدمہ درج کردیا۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تھانہ سٹی میں یہ ایف آئی آر درج کی گئی جس میں سانڈ سسٹم استعمال کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔پولیس اور انتظامیہ کے مطابق جماعت اسلامی نے اجازت کے بغیر لیاقت باغ میں جلسہ کیا تھا۔ گزشتہ روز لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کے جلسہ عام میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی تھی۔ بھارت پر بالکل بھی اعتبارمت کرو جاوید میانداد کا مشورہ
کراچی: بھارت پر بالکل بھی اعتبار مت کرو سابق کپتان جاوید میانداد نے خوش فہمی کا شکار ہونے سے صاف انکار کردیا، وہ کہتے ہیں کہ جب کچھ طے ہوجائے گا تب ہی اس پر بات کروں گا، سیاسی فائدہ اٹھانے کیلیے بھارتی سرکار ہوائی فائر کرتی ہے، ہماری کرکٹ کو فکسنگ نے تباہ کردیا، بورڈ کو جب کھلاڑیوں کے بارے میں بتاتا تو وہ میری بات نہیں سنتے تھے، باہر سے آنے والوں کو سرآنکھوں پر بیٹھایا جاتا جبکہ مقامی لوگوں کو 2 منٹ میں اٹھاکر باہر پھینک دیا جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی کرکٹ روابط کی بحالی کے حوالے سے باتیں ہورہی ہیں تاہم سابق کپتان جاوید میانداد اس حوالے سے کسی بھی قسم کی خوش فہمی کا شکار ہونے کو تیار نہیں ہیں، ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے اوپر اعتبار نہ کریں، جب کچھ شیڈول ہوجائے گا تب بات کروں گا، یہ لوگ اپنے مطلب کیلیے ہوائی فائر کرتے ہیں، ہمیں دو ٹوک الفاظ میں کہنا چاہیے کہ آنا چاہتے ہو آو نہیں آنا نہیں آنا تو نہ آو، ہمیں کوئی فکر نہیں ہے۔الیکشن کی وجہ سے ایسی باتیں کی جاتی ہیں، ان کے نہ کھیلنے سے ہمیں کوئی نقصان نہیں ہوا، ہماری کونسی کرکٹ ختم ہوگئی۔ پاکستان ٹیم کی پرفارمنس کے حوالے سے جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ ہماری کوچنگ اچھی نہیں ہورہی، ان لوگوں کو لے کر آئیں جن کی اپنی کرکٹ اچھی رہی ہو، جو اپنی فیلڈ میں ماہر ہو وہی آگے اچھا کھیلنا سیکھا سکتا ہے، جو کچھ میں نے سیکھا میں وہی آگے سیکھانے کی کوشش کروں گا، خود سے پریشر ہٹانے کیلیے باہر سے لوگوں کو لایا گیا ہے، مقامی لوگوں کو بورڈ سے دو منٹ میں اٹھاکر باہر پھینک دیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں