0

وزیر خزانہ کی برطرفی دراصل پی ڈی ایم کی کامیابی ہے، بلاول


اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کی برطرفی دراصل پی ڈی ایم کی کامیابی ہے۔
زیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیر خزانہ کا عہدہ حفیظ شیخ سے واپس لیے جانے پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایم ایف کے وزیر کو عہدے پر کام جاری رکھنے کے لیے سینیٹ میں جیت درکار تھی جسے حفیظ شیخ کی شکست نے ناممکن بنادیا۔یہ پڑھیں : حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹادیا گیابلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب حکومت اپنی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ہونے والی بدترین مہنگائی کا اعتراف کررہی ہے، پارلیمانی سیاست اس حکومت کے خلاف سب سے زیادہ مثر ثابت ہوئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں