0

پنجاب میں شادی کی تقریبات پر پابندی، پارکس اور ریسٹورنٹس بند کرنے کا اعلان


لاہور: پنجاب میں یکم اپریل سے ان ڈور اور آٹ ڈور شادیوں کی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت انسداد کورونا کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے، اور کورونا کی شدت کے پیش نظر سخت اقدامات کی توثیق کی گئی۔کابینہ کمیٹی نے این سی او سی کے فیصلوں پر سختی سے عمل درآمد کے لائحہ عمل کی منظوری دے دی جس کے بعد صوبے بھر میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈان کی پالیسی اختیار کی جائے گی۔فیصلوں کے مطابق یکم اپریل سے ان ڈور اور آٹ ڈور شادیوں کی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اجلاس میں پارکس اور ریسٹورنٹس بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جب کہ صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں