0

اس شیطانی جوتے میں انسانی خون موجود ہے


نیویارک: مشہورِ زمانہ جوتے بنانے والے کمپنی نے ایک امریکی ریپر گلوکار پر مقدمہ کیا ہے جس نے انسانی لہو کے حامل انتہائی متنازعہ جوتے متعارف کرائے ہیں اور اس پر کئی شیطانی علامات بھی بنائی گئی ہیں۔بروکلِن میں آرٹ کلیکٹر کمپنی ایم ایس سی ایچ ایف نے اسے شیطانی جوتے کا نام دیا گیا ہے جس کے تلے میں اصل انسانی خون کا ایک قطرہ بھی موجود ہے۔ اس کی قیمت 1,018 ڈالر رکھی گئی ہیاور جوتے کے ایک کنارے پر لیوک 10:18 لکھا گیا ہے۔ اس ڈیزائن کے صرف 666 جوڑے ہی بنائے گئے ہیں۔ریپر گلوکار لل ناس ایکس کے مطابق انسانی لہو والے سارے جوتے فوری طور پر فروخت ہوگئے، تاہم انہوں نے نائکی ایئرمیکس 97 کے ڈیزائن میں تبدیلیاں کی تھیں اور اسی بنا پر نائکی نے ان پر مقدمہ دائر کردیا ہے۔ انہوں نے عدالت میں کہا ہے کہ ایم ایس سی ایچ ایف نے ان کا لوگو بھی تبدیل کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں