0

امریکا میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک، 4زخمی


کیلی فورنیا: امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق پہلا واقعہ ریاست کیلی فورنیا میں پیش آیا جہاں مسلح شخص نے عمارت میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بچہ سمیت 4 افراد ہلاک اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جب کہ پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور زخمی ہوگیا جس کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسرا واقعہ واشنگٹن ڈی سی میں پیش آیا جہاں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے مزید 2 افراد کو ہلاک اور 3 کو زخمی کردیا، پولیس کے مطابق ایک رہائشی علاقے میں فائرنگ کی اطلاع ملنے پر جب وہاں پہنچے تو پارکنگ میں 4 افراد زخمی حالت میں پڑے تھے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے 2 افراد دم توڑ گئے جب کہ زخمی ہونے والا پانچواں شخص خود اسپتال پہنچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں