0

راولپنڈی کے اردو بازار میں لگی آگ مزید پھیل گئی، درجنوں دکانیں خاکستر


راولپنڈی: اردو بازار میں لگنے والی آگ مزید پھیلتی جارہی ہے اور اب تک درجنوں دکانیں و املاک جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔
آج صبح راولپنڈی کے اردو بازار میں واقع ایک دوکان میں آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیلتی چلی گئی اور بے قابو ہوگئی۔آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے فائر ٹینڈر جائے وقوعہ پرپہنچے تاہم تنگ گلیاں، فائر سیفٹی سسٹم کی عدم فراہمی سے ریسکیو آپریشن دیر سے شروع ہوا اور صرف ایک فائر ٹینڈر ہی مقام تک پہنچ سکا، تاہم اس وقت تک آگ نے بازار میں قائم گوداموں، قریبی گھروں کے علاوہ قریب واقع پارکنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پارکنگ میں کھڑی متعدد موٹرسائیکلیں جل کر خاکستر ہوگئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں