0

سوئس کیس کا اصل ریکارڈ مل گیا، آصف زرداری کے خلاف کیس دوبارہ کھلنے کا امکان


اسلام آباد: حکومت کو براڈ شیٹ کمیشن سے سوئس کیس کا ریکارڈ مل گیا جس کے بعد سابق صدر آصف زرداری کے خلاف سوئس کیس دوبارہ کھلنے کا امکان ہے، اس کے ساتھ ہی حکومت نے براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن میں نامزد 5 افراد کے خلاف کرمنل کارروائی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ براڈ شیٹ کمیشن نے سوئس کیس کے حوالے سے نشان دہی کردی ہے، دستاویزات کے تحت آصف علی زرداری کے خلاف سوئس اکاونٹس کیس دوبارہ کھل سکتا ہے۔حکومت کو سوئس اکاونٹ کا اوریجنل ریکارڈ مل گیا، فواد چوہدریفواد چوہدری نے کہا کہ سابق آصف زرداری بری ہوئے تو کہا گیا کہ نیب کے پاس سوئس اکاونٹس کا اوریجنل ریکارڈ نہیں، اب سوئس اکاونٹ کا حکومت کے پاس اوریجنل ریکارڈ موجود ہے، لیگل ٹیم جائزہ لے رہی ہے، آصف زرداری کے خلاف کیس کھولا جاسکتا ہے۔براڈ شیٹ کیس میں نامزد 5 افراد کے خلاف کرمنل کارروائی کا فیصلہ وفاقی وزیر نے کہا کہ براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کی جانب سے نامزد پانچ افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں احمر بلال صوفی، غلام رسول، عبدالباسط، شاہد علی بیگ اور طارق فواد شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں