0

پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے امکانات روشن


لاہور: اکتوبر اور نومبر میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت کے امکانات روشن ہوگئے، آئی سی سی بورڈ اجلاس میں ویزوں اور ٹیکس معاملات پر مثبت بات چیت کی گئی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اعلامیے کے مطابق اگلے ماہ میں یہ دونوں معاملات حل ہوجائیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم، آفیشلز، میڈیا اور شائقین کے لیے ویزوں اور سیکیورٹی کے سلسلے میں تحریری ضمانت مانگی تھی۔بورڈ کے اجلاس رواں سال کے آخر میں ڈھاکا میں شیڈول آئی سی سی ویمنز انڈر نائنٹین ورلڈکپ ملتوی کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔ اب یہ ایونٹ کورونا وائرس کی صورت حال میں بہتری پر دو برس بعد کرانے کی منظوری دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں