0

پنجاب کے 7 شہروں میں آج سے جزوی لاک ڈان نافذ


لاہور: وزیراعلی پنجاب نے 7 شہروں میں آج سے جزوی لاک ڈان کا اعلان کیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے میں ایکٹو کورونا کیسز کی تعداد 26ہزار سے زائد ہے، اور 24 گھنٹوں کے دوران 64 اموات ہوئیں، پنجاب کے 7شہروں میں آج سے جزوی لاک ڈان لگایاجارہاہے، جزوی لاک ڈان والیشہروں میں کوروناکیسز12فیصدسیزیادہ ہیں،عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ڈیڑھ ارب روپے کی 10 لاکھ ویکسین منگوائے گی، اسپتالوں میں آکسیجن کی طلب 7 فیصد بڑھ گئی ہے، فرنٹ لائن کے تمام افراد کو ویکسین دینے کی کوشش کی ہے، عوام ماسک پہننیکی ایس اوپیز ہر صورت عمل کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں