0

گوگل کا کوکیزکی جگہ FLoC متعارف کرانے کا فیصلہ


گوگل نے کوکیز کی جگہ FLoC متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل نے اپنے ویب برازر کروم میں تھرڈ پارٹی کوکیز سپورٹ کے خاتمے پر کام شروع کردیا ہے۔ رواں سال کے اختتام تک کروم برازر اشتہاری نیٹ ورکس کو آپ کی مشینز ( کمپیوٹرز، اسمارٹ فون، ٹیبلیٹس ) میں ٹریکنگ کوڈز داخل کرنے کی اجازت ختم کردے گا۔واضح رہے کہ جب آپ کسی اشتہاری نیٹ ورک کو استعمال کرتے ہیں تو انہی کوڈز کی بدولت آپ کے وزٹ کو فالو کیا جاتا ہے۔بلا مبالغہ گوگل دنیا کا سب سے بڑا اشتہاری نیٹ ورک رکھتا ہے اور بہ ظاہر تھرڈ پارٹی کوکیز کا خاتمہ انتہائی پرسنالائزڈ انٹرنیٹ بیسڈ اشتہار کاری کا خاتمہ دکھائی دیتا ہے۔ لیکن چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نہ جائے کہ مصداق گوگل کا یہ فیصلہ ڈیجیٹل اشتہاری کاری میں اس کی اجارہ داری کو مزید مضبوط کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں