0

ایسٹرازینیکا کی کورونا ویکسین سے خون جمنے کی شکایت، 7 افراد ہلاک


لندن: برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی اور آسٹرازینیکا کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے استعمال کے بعد خون جمنے کی شکایت کرنے والے 7 افراد دورانِ علاج چل بسے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے طبی نگران ادارے نے تصدیق کی ہے کہ ایسٹرا زینیکا کی کورونا ویکسین کے ٹیکے لگوانے کے بعد جن 30 افراد میں بلڈ کلاٹنگ کی شکایت پیدا ہوئی تھی ان میں سے 7 دوران علاج دم توڑ گئے۔برطانوی میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلڈ کلاٹنگ کے بعد ہلاکتوں کی رپورٹس کا تفصیل سے جائزہ لے رہے ہیں اور اس حوالے سے تحقیقی رپورٹ جاری کی جائے گی تاہم تب تک ایسٹرازینیکا کی ویکسین لگانے کا عمل جاری رہے گا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں