0

این سی او سی نے رمضان المبارک کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کردیں


اسلام آباد: نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے رمضان المبارک کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کردیں۔این سی او سی کی جانب سے جاری کی جانے والی گائیڈ لائنز کے مطابق تراویح کا اہتمام مساجد، امام بارگاہ کے احاطے میں کیا جائے، شہری سڑکوں، فٹ پاتھ پر نماز پڑھنے سے گریز کریں، مساجد، امام بارگاہوں میں وضو کرنے پر پابندی ہو گی، نمازی حضرات گھر سے وضو کر کے مسجد، امام بارگاہ آئیں، جب کہ نمازی وضو کرتے وقت صابن سے 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھوئیں۔مساجد، امام بارگاہوں میں قالین، دریاں نہیں بچھائی جائیں گی، نماز فرش پر ادا کی جائے گی اور فرش کو کلورین ملے پانی سے دھویا جائے، شہری مسجد میں گھر سے جائے نماز ساتھ لانے کو ترجیح دیں، 50 سال سے زائد العمر، بچوں کو مساجد، امام بارگاہ نہیں آنا چاہئے جب کہ فلو، کھانسی میں مبتلا نمازیوں کو مساجد، امام بارگاہ نہیں آنا چاہئے اور نمازی حضرات ماسک پہن کر مسجد، امام بارگاہ آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں