0

بلیک بیری ایک بار پھر اپنے حریفوں کو ٹکر دینے کے لیے تیار


ٹیکساس: ایک وقت تھا جب بلیک بیری فون کو امارت کا مظہر سمجھا جاتا تھا، اپنے سیکیوریٹی فیچرز اور اسمارٹ ایپلی کیشن کی بدولت یہ فون سیلے بریٹیز اور سیاسی شخصیات کی اولین ترجیح ہوا کرتا تھا۔نت نئی جدت سے ہم آہنگ نہ ہونے کی وجہ سے اپنے وقت کا مشہوراور محفوظ ترین فون بلیک بیری قصہ پارینہ بن گیا۔ محفوظ ترین سمجھا جانے والا بلیک بیری ایک بار پھر 5 جی ٹیکنالوجی اوراپنے مخصوص فزیکل کی بورڈ اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ مارکیٹ میں تہلکہ مچانے کو تیار ہے۔بلیک بیری 5 جی کو ایک نئی موبائل کمپنی آن ورڈ موبیلیٹی شیائو می، نوکیا، گیمنگ کنسول اور بلیک بیری کے نئے ماڈل بنانے والی کمپنی فوکس کون کے اشتراک سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں