0

صومالیہ میں جنگجووں کے آرمی بیس اور فوجی قافلے پر حملے، 47 اہلکار ہلاک


موغا دیشو: صومالیہ میں شدت پسند اسلامی تنظیم الشباب کے جنگجووں نے دو فوجی اڈوں پر دھاوا بول دیا جس کینتیجے میں 47 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت موغادیشو کے نزدیک فوجی اڈے پر دو بم دھماکے کیے گئے جب کہ ایک فوجی قافلے پر بھی بم دھماکا کیا گیا۔ دھماکے کے بعد فوج اور جنگجووں میں گھمسان کی جھڑپ ہوئی۔صومالی فوج کے ترجمان نے جوابی کارروائی میں مجموعی طور پر 77 جنگجووں کو ہلاک کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ پہلی جھڑپ میں 60 جب کہ دوسری میں 17 جنگجو مارے گئے، اس دوران 9 فوجی اہلکار ہلاک اور 11 زخمی ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں