0

موسمیاتی کانفرنس میں پاکستان کومدعو نہ کرنے پر شور شرابے پر حیران ہوں، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں نہ بلانے پر ہونے والے شور شرابے پر حیران ہوں۔وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ماحولیاتی تغیرات کے حوالے سے ایک اجلاس میں پاکستان کو مدعو نہ کئے جانے پر لگائی جانے والی بے ڈھب صدائیں سن کر حیران ہوں، میری حکومت کی ماحولیاتی پالیسیز کا کلیِ مدار تو ماحولیاتی تغیرات کے مہلک اثرات کم کرنے کیلئے ایک سرسبز و شفاف پاکستان اپنی آئندہ نسلوں کے حوالے کرنے کا ہمارا عزم ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہم سرسبز پاکستان، 10 ارب درختوں کا سونامی، ماحول دوست اقدامات اور دریاں کی صفائی وغیرہ جیسے اقدامات اٹھا رہے ہیں، خیبر پختون خوا سے ابتدا کرتے ہوئے ہم 7 برس کا وسیع تجربہ حاصل کرچکے ہیں اور ہماری پالیسیز کی تعریف و تحسین کی جارہی ہے، کوئی ریاست ہمارے تجربات سے استفادہ چاہتی ہے تو ہم اس کے لئے تیار ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اگر ماحولیاتی تغیرات کے مہلک اثرات سے نمٹنے میں سنجیدہ ہے تو میں ماحولیاتی تغیرات کے حوالے سے اقوام متحدہ کے 2021 میں ہونے والے اجلاس (COP26) میں اپنی ترجیحات کی بھرپور وضاحت کرچکا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں