0

بلوچستان حکومت کا تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا اعلان


کوئٹہ: کورونا کی تیسری لہر کے باوجود بلوچستان حکومت نے تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا اعلان کردیا۔وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے معاملے میں تعلیمی ادارے بند کرنے یا نہ کرنے کا معاملہ صوبوں کی صوابدید پر ہے، بلوچستان میں تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے اور جہاں ضرورت ہوئی وہاں آئندہ کے لائحہ عمل کے بار ے میں سوچیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ صوبے بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مقررہ وقت پر ہوں گے تاہم تمام ادارے ایس او پیز پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے اور جس اسکول میں کورونا کیسز زیادہ ہوئے اسے بند کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں