0

روزمرہ اشیا کی پیمائش کرنے والا انقلابی ڈیجیٹل آلہ


واشنگٹن: جو لوگ سول انجینئرنگ اور دیگر ڈیزائننگ میں پیمائشوں کیلیے مختلف آلات اور اسکیل رکھتے ہیں، اب ان کیلیے میزور ایک خوشخبری بن کر ابھرا ہے۔ ہاتھی کے پاں میں سب کا پاں کیمصداق اب میزور ڈیجیٹل ٹول ہر طرح کی پیمائش کرسکتا ہے۔اس کی مدد سے آپ فلور پلان اور دیگر اشیا کی پیمائش کرسکتے ہیں۔ جس طرح کمپیوٹر ماس کا پہیہ ہوتا ہے، عین اسی طرح میزور کے اوپر ایک وِہیل لگا ہے۔ بس اسے کسی بھی جگہ گھماتے رہیے اور ڈیجیٹل میٹر اس کی پیمائش کرتا رہے گا۔ اگر آپ خمیدہ اشیا مثلا انڈے، چوڑی یا کسی ڈیزائن کو ناپنا چاہیں تو میزور اس کام کو آسانی سے انجام دے سکتا ہے۔دوسری جانب اس میں لیزر کی بدولت کسی بھی جگہ کا فاصلہ ناپنے کی سہولت بھی موجود ہے، یعنی لیزر پھینکیے؛ اور یہ 82 میٹر تک کی دوری سے بھی درست پیمائش کرسکتا ہے۔ تعمیرات میں ہم بلبلے والے اسکیل استعمال کرتے ہیں اور میزور یہ کام بھی بہ آسانی انجام دے سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں