0

روسی وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے


اسلام آباد: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف کے اسلام آباد پہنچنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ائیرپورٹ پر روسی ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا۔ روس میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران بھی اس موقع پر وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں