0

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سے روسی وزیرخارجہ کی ملاقات


اسلام آباد: پاکستان کا دورہ کرنے والے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے الگ الگ ملاقات کی۔روسی وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں پاک روس دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے روس کو اس کی اسپوتنک ویکسین بنانے پر مبارکباد پیش کی اور اس کی خریداری سے متعلق دلچسپی ظاہر کی۔ وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ دونوں رہنماں نے کشمیر تنازعہ کے پرامن حل کی ضرورت پر زوردیا۔روسی وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی، جس میں خطے میں امن و امان کی صورتحال، افغان تنازعے کے پرامن حل اور باہمی دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں