0

پابندی کا خوف، پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے چارٹرپروازوں کا اعلان کردیا


اسلام آباد: پی آئی اے نے پاکستان میں موجود برطانوی شہریوں کے لیے 5 اضافی چارٹر پروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ کے مطابق کورونا وائرس کے تناظر میں برطانیہ کی جانب سے پاکستان پر ممکنہ پابندی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چارٹر پروازوں کا مقصد ممکنہ پابندی سے متاثر ہونے والے پاکستانی اور برطانوی شہریوں کو جلد از ان کے گھروں تک پہنچانا ہے۔ یہ اضافی پرواز یں7 اور 8اپریل کو مانچسٹر اور لندن روانہ ہوں گی۔ترجمان کے مطابق یورپی یونین کی جانب سیعائد پابندیوں کی وجہ سے پی آئی اے برطانیہ کے لیے اپنے تمام آپریشن چارٹرڈ جہازوں سے کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں