0

پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی


سنچورین: پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا کو 28 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فخرزمان کی سنچری اور بابراعطم کی 94 رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 320 رنز بنائے جس کے جواب میں میزبان ٹیم 292 رنز ہی بناسکی۔کپتان بابراعظم کو ذمہ دارانہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا جب کہ اوپننگ بلے باز فخرزمان کو مسلسل دو سنچریاں بنانے پر مین آف دی سیریز سے نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں