0

کورونا جیسے ہزاروں وائرس انسانوں میں منتقل ہونے کو تیار!


کیلیفورنیا: نوول کورونا وائرس (SARS-CoV-2) اس وقت جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا سب سے نیا پیتھوجن ہے، لیکن اس جیسے ہزاروں وائرس جانوروں میں چھپے ہیں، جو کسی بھی وقت بنی نوع انسان کو ایک نئی عا لمگیر وبا میں مبتلا کرسکتے ہیں۔امریکی محقیقین نے ایک ایسا نیا آن لائن ٹول تیار کیا ہے، جس میں ایسے وائرس کی ان کی ہلاکت خیزی کے لحاظ سے درجہ بندی کی ہے جو ایک ہی جست میں جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوکر کورونا جیسی تباہی پھیلا سکتے ہیں۔اس آن لائن ٹول کو اسپل اوور کے نام سے متعارف کروایا گیا ہے ۔ اس ٹول کو ڈیولپ کرنے والی ٹیم کے سربراہ اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے انسٹی ٹیوٹ آف ون ہیلتھ کے محقق زوئے گرینگی کا کہنا ہے کہ اسپل اوور میں ابتدائی طور پر جانوروں میں موجود ایسے وائرس کی واچ لسٹ تیار کی گئی ہے جن سے انسانی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ یہ ٹول بلامعاوضہ آن لائن دستیاب ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس ٹولز کو سائنس داں، پالیسی میکرز اور ماہرین صحت مزید تحقیق کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ایسے وائرس پر تحقیق کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس ٹولز کی بدولت ممکنہ طور پر وبا کا خطرے بننے والے وائرس کی نگرانی کرتے ہوئے قبل از وقت ویکسین بھی تیار کی جاسکتی ہیں

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں