0

شکار سے بچنے کے لیے اپنا چہرہ خوفناک بنانے والا کیڑا


لندن: فطرت کے کارخانے میں کئی کیڑے، پتنگے اور جاندار خود کو بچانے کے لیے طرح طرح کے حربے اختیار کرتے ہیں اور پنک انڈروِنگ پتنگے کا کیڑا (کیٹرپِلر) کسی شکاری کو دیکھ کر اپنا جسم سکیڑلیتا ہے اور چہرے کو بڑا کرتا ہے۔ اس طرح سے اس کی آنکھیں بڑی اور واضح دکھائی دیتی ہیں اور چہرے کے نقوش بڑے دانتوں کی طرح دکھائی دیتیہیں۔نایاب گلابی انڈروِنگ پروانہ (موتھ) برطانیہ، کوئنزلینڈ اور نیوگنی میں پایا جاتا ہے۔ یہ گلے سڑے پھلوں کو کھاتا ہے اور اس کے پر کے نیچے گلابی دھاریاں ہوتی ہیں۔ اپنے رنگ کی وجہ سے بہت سے شکاری اس پر رال ٹپکاسکتے ہیں۔ لیکن اس کا کیڑا شروع میں کتھئی رنگ کا ہوتا ہے۔ بڑا ہونے پر اس کے چہرے پر دو بڑے گہرے دھبے نمودار ہوجاتے ہیں۔ اور روشن پیلی دھاریاں نمودار ہوجاتی ہیں۔ بڑے دھبے خوفناک آنکھوں کی طرح محسوس ہوتے ہیں اور سفید دھاریوں کی دو قطاریں نوکیلے دانتوں کی مانند دکھائی دیتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں