0

ٹی ایل پی کے خاتمے کیلیے کل سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، وزیر داخلہ


اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ٹی پی ایل کے خاتمے کے لیے کل سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی، اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے جانوں کا نذرانہ دے کر امن کو یقینی بنایا، 580 پولیس والے زخمی ہیں اور سب کوسلام پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پوری کوشش کی کہ بات چیت سے مسئلے حل ہوں تاہم ان کے ارادے بہت خطرناک تھے اور وہ اپنے ایجنڈے سے پیچھے ہٹنا نہیں چاہتے تھے، میں دو سالوں سے مسلسل ٹی ایل پی سے رابطے میں رہا، مگر ٹی ایل پی فیض آباد آنے پربضد تھی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی پر پابندی کے نوٹیفکیشن کے لیے ضروری کارروائی کی جاری ہے، کابینہ نے تحریک لبیک پر پابندی کی منظوری دی، کچھ ہی دیر میں نوٹیفیکیشن بھی جاری ہوجائے گا جب کہ کل سپریم کورٹ میں ٹی ایل پی کے خلاف ریفرنس بھی دائر کردیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں