0

انسٹا گرام کا انوکھا ہائیڈ لائیک فیچر


سلیکان ویلی: تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ کی ایپلی کیشن انسٹا گرام نے لائیک کانٹ چھپانے والے فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے۔ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کے مطابق اس نئے فیچر میں استعمال کنددہ اس بات کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں کہ آیا وہ کسی دوسرے صارف کی پوسٹ پر موجود لائیک کانٹ کو دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔انسٹا گرام کے مطابق اس فیچر کا مقصد استعمال کنندہ کی تشویش اور شرمندگی کو کم کرنا ہے کیونکہ اکثر اور بیشتر استعمال کنندہ اپنی پوسٹ پر لائیک کی تعداد دیکھ کر ذہنی دباو کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اور اس طرح کے مسائل زیادہ تر نوجوان صارفین میں پائے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں