0

حکومت کو بلیک میل کرنے کی منظم کوشش کو پولیس نے ناکام بنایا،وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو بلیک میل کرنے کی منظم کوشش کو پولیس نے روکا۔عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے پولیس فورس کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو بلیک میل کرنے اور ملک میں انتشار پھیلانے کی منظم کوشش کو پولیس نے روکا، اس دوران 4 پولیس اہلکار شہید اور 600 سے زائد زخمی ہوئے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہماری قوم ان پولیس ہیروز کی مقروض ہے، حکومت شہدا کے اہلخانہ کی مکمل ذمہ داری لے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں