0

سری لنکا کے میوزیم میں رکھی شہزادہ فلپس کی 86 سال پرانی کار


کولمبو: سری لنکا کے ایک میوزیم میں حال ہی میں انتقال کر جانے والے ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم کے شوہر شہزادہ فلپس کی 86 سال پرانی کار ایک بار پھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے سمندر کنارے ایک میوزیم میں ایک 86 سال پرانی کار کو دیکھنے کے لیے تانتا بندھ گیا ہے۔ یہ کار شہزادہ فلپس کے زیر استعمال کار تھی جسے سنجیو گارڈینر کے والد نے 1950 میں شہزادہ فلپس سے خریدا تھا۔سنجیو گارڈینر نے اپنے فیس بک پیج پر گاڑی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے والد نے یہ کار شہزادہ فلپس سے 81 سال پہلے خریدی تھی اور اب یہ کار میرے ہوٹل کے عجائب خانے میں محفوظ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں