0

وزیراعلی سندھ کی کراچی سیف سٹی منصوبے کیلیے 30 ارب روپے کی منظوری


کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے 30 ارب روپے کی لاگت سے شہر قائد کیلئے سیف سٹی منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دے دی۔
شہر قائد میں سیف سٹی منصوبے کے تین مراحل میں 10 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے اور آئندہ مالی سال 22-2021 سے ہر مرحلے کو 12 ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا جس کے لیے وزیراعلی سندھ نے 30 ارب روپے کی منظوری دیدی ہے۔پہلے مرحلے میں شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور ضلع جنوبی میں 9.9 ارب روپے کی لاگت سے کیمرے لگائے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں 9.8 ارب روپے کی لاگت سے تین اضلاع میں کیمرے لگائے جائیں گے جن کا انتخاب بعد میں کیا جائے گا جب کہ تیسرے اور اختتامی مرحلے میں 9.7 ارب روپے کی لاگت سے مزید تین اضلاع میں کیمرے لگائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں