0

پاکستان نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریزاپنے نام کرلی


جوہانسبرگ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 3 وکٹ سے شکست دے کر سیریز 1.-3 سے اپنے نام کرلی۔ جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی بولرز کی جاندار بولنگ کی بدولت جنوبی افریقا کی پوری ٹیم آخری اوور میں 144 رنز پر آٹ ہوگئی۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف بمشکل ایک گیند قبل 7 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔قومی ٹیم کی جانب سے محمد رضوان اور کپتان بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا، محمد رضوان کھاتہ کھولے بغیر دوسری ہی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد فخرزمان بیٹنگ کے لیے آئے اور بابراعظم کے ساتھ ملکر 91 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی۔فخرزمان 34 گیندوں پر 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے کے بعد آٹ ہوئے جس میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے جب کہ بابراعظم 24 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹے۔ محمد حفیظ 10، حیدر علی 3، آصف علی 5 اور فہیم اشرف 7 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں