0

کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری اوقات کار ایک بار پھر تبدیل


کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے پابندیوں میں تبدیلی اور توسیع کردی گئی، سندھ میں کاروباری، سماجی پابندیاں 16 مئی تک نافذ رہیں گی۔محکمہ داخلہ سندھ نے اس ضمن میں ایک بار پھر حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق سندھ میں دو روزہ کاروباری سرگرمیوں کو بند رکھنے کے ایام میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی کردی گئی۔صوبے بھر میں ہفتہ اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی تاہم اشیائے خورد و نوش، ادویہ اسٹورز، ہسپتال، کلینکس، دودھ، بیکری، قانون نافز کرنے والے اداروں، میڈیا اداروں اخبار فروشوں سمیت لازمی خدمت کے اداروں پر پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔نوٹی فکیشن کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے لیے سحری سے شام 6 بجے تک اجازت ہوگی اس سے قبل کاروباری مراکز صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں