0

اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کو تحلیل کردیں گے، شیخ رشید


اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 20 اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کو تحلیل کردیں گے۔ وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد جی7 میں سستا رمضان بازارکا دورہ کیا اور بازار میں قیمتوں کا جائزہ لیا، وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان مہنگائی کنٹرول کرنیکیلییاقدامات کررہیہیں، عوام کو سستے بازاروں کے ذریعے ریلیف دے رہے ہیں، عوام کوسستی اشیا مہیا کریں گے۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی نے ملک کی 192 جگہوں کو بند کیا تھا، جن میں سے 191 جگہیں کلئیر کرادی گئی ہیں، اس وقت صرف لاہور یتیم خانہ چوک بند ہے اور اب بھی حالات کشیدہ ہیں، کالعدم تحریک لبیک والے کسی صورت اپنے ایجنڈے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، ان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں