0

بٹ کوائن، 24 گھنٹوں میں 300 ارب ڈالرکانقصان


واشنگٹن: رواں ہفتے جب کرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت کرنے والی کمپنی کوائن بیس کا اسٹاک مارکیٹ میں ظہورہوا تو اس نے برٹش پیٹرولیم جیسی کمپنیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ حصص مارکیٹ میں لسٹنگ ہوتے ہی اس کی قدر سوارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔لیکن کسی حکومتی سرپرستی کے بنا چلنے والی کرپٹو کرنسی کا ایک تاریک پہلو یہ بھی ہے کہ آپ اگلے ایک منٹ کے لیے بھی اس ڈیجیٹل کرنسی کے قدر کے بارے میں پیشگوئی نہیں کرسکتے۔کرپٹو کرنسی کے اعداد و شمار شائع کرنے والی ویب سائٹ کوائن مارکیٹ کیپ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ 2اعشاریہ 2 کھرب ڈالر سے کم ہوکر 1اعشاریہ 9 کھرب ڈالر پر پہنچ گئی۔ یعنی 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں دنیا بھر کرپٹو کرنسی کے سرمایہ کاروں کے 300 ارب ڈالر اڑن چھو ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں