0

دی لائن سعودی عرب کا 170 کلومیٹر طویل متنازع شہری منصوبہ


الریاض: سعودی عرب نے خطی ( لینیئر) شہر کا عجیب و غریب منصوبہ بنایا ہے۔ دی لائن نامی شہر کسی قطار کی طرح بالکل سیدھا ہوگا، جس کی لمبائی 170 کلومیٹر کے لگ بھگ ہوگی۔ اسے فطری ماحول کے نزدیک بسایا جائے گا جبکہ گاڑیاں اور سڑکیں نہیں ہوں گی۔چند ماہ قبل سعودی شہزادہ محمد بن سلمان نے مستقبلیاتی شہر کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دی لائن مصنوعی ذہانت سے بھرپور ایک اسمارٹ شہر ہوگا جہاں انسانی آبادی کا اژدہام، ٹریفک، آلودگی اور فرسودہ تعمیرات نہیں ہوں گی۔اسے بحیرہ احمر اور اطراف کی پہاڑیوں سے گزار کر اوپری وادیوں سے ملایا جائے گا۔ مصنوعی ذہانت سے بھرپور اس شہر میں عام افراد اور کاروباری حلقے کی زندگی آسان اور سہولیات سے بھرپور بنائی جائے گی۔شہر میں 100 فیصد صاف اور ماحول دوست توانائی استعمال کی جائے گی اور سڑکوں کی بجائے تیز رفتار ہائپر ٹرانسپورٹ دستیاب ہوگا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب میں ٹریفک حادثات بہت عام ہیں اور ہرسال دس لاکھ افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں