0

ملک میں کورونا وبا خوفناک حد تک جاپہنچی، ایک دن میں ریکارڈ 149 افراد جاں بحق


اسلام آباد: کوروناوبا کے باعث آج 149 افراد جاں بحق جب کہ 6 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 71 ہزار 836 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,144,367 ہوگئی ہے۔کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعدادتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 6 ہزار 127 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 756,285 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں