0

چھ سالہ بچے کو ٹرین سے بچانے کی سنسنی خیز ویڈیو وائرل


مہاراشٹر: بھارت میں 30 سالہ ریلوے ملازم نے جان پر کھیل کر چھ سالہ بچے کو ریل کی زد میں آنے سے بچالیا جس کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہونے کے بعد ملازم کی تعریف کی جارہی ہے۔29 سیکنڈ کی ویڈیو ممبئی کے مرکزی ریلوے ڈویژن نے جاری کی جو سیکیورٹی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی۔ اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نابینا خاتون کا بیٹا پلیٹ فارم سے لڑھک کر پٹڑی پر جاگرتا ہے اور تھوڑی دیر میں تیزرفتار ٹرین نمودار ہوتی ہے۔ ریلوے پوائنٹس مین دوڑتا ہوا اس بچے کو اٹھا کر پلیٹ فارم پر رکھتا ہے اور تیزی سے اوپر چڑھ جاتا ہے۔چند سیکنڈ کی تاخیر اس بچے کی حتمی موت کی وجہ بن سکتی تھی لیکن اس بچے کی جان کو بچالیا گیا۔ یہ ٹرین تھانے کے علاقے میں پلیٹ فارم تک پہنچ رہی تھی۔30 سالہ میور شلکے ونگانی ریلوے اسٹیشن پر تیزرفتار ٹرین کو آتا دیکھ کر بچے کی جانب دوڑا۔ یہ اعصاب کا مظاہرہ تھا کیونکہ معمولی تاخیر خود میور اور بچے کی جان لے سکتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں