0

ہفتے میں صرف ایک بار انسولین انجکشن کا ابتدائی تجربہ کامیاب


ٹیکساس: ٹائپ ٹو ذیابیطس کے شکار افراد کو ہر روز انسولین کا ٹیکہ درکار ہوتا ہے لیکن اب ایک نئی تھراپی کے دو تجربات بہت کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔ اس تھراپی میں ہفتے میں صرف ایک ٹیکہ درکار ہوتا ہے اور طبی آزمائش اب تک کامیاب اور محفوظ ثابت ہوئی ہے۔بین الاقوامی طبی آزمائش کا احوال ڈائبیٹس کیور میں شائع ہوا ہے۔ اس سے ثابت ہوا ہے کہ ٹائپ ٹو ذیابیطس میں روزانہ کی انسولین کی بجائے ہفتے میں ایک مرتبہ انسولین کا ٹیکہ لگایا جاسکتا ہے جو مرض کو خاصی حد تک یعنی سات روز تک کنٹرول کرسکے گا۔ اس سے روزانہ ٹیکے لگانے کی جھنجھٹ سے نجات مل سکے گی۔دنیا بھر میں ذیابیطس کے کروڑوں مریض انسولین انجیکشن کے ذریعے خون میں گلوکوز کی مقدار قابو میں رکھتے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر انسولین کا ٹیکہ ہی اس ضمن میں ایک بڑی رکاوٹ ہے جسے بحال رکھنا مشکل ہوتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں