0

حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، شیخ رشید


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان طویل مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ٹوئٹر پر جاری اپنے وڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومتی وفد اور تحریک لبیک پاکستان کے رہنماں کے درمیان یہ بات طے پائی ہے کہ آج قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش کی جائے گی اور تحریک لبیک لاہور میں اپنے مرکز مسجد رحمت العالمین سمیت ملک بھر سے دھرنے ختم کردے گی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ بات چیت اور مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا اور جن لوگوں کیخلاف شیڈول فورتھ سمیت مقدمات درج ہیں، ان کا اخراج کیا جائے گا۔قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب معاہدے پر عمل کے لیے قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول بھی تبدیل کردیا گیا ہے جس کے تحت اب اجلاس جمعرات کے بجائے آج سہ پہر 3 بجے ہو گا۔ ایوان میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش کی جائے گی۔ آج ایوان میں نجی کارروائی کا دن ہے ، اس لئے قرارداد بھی نجی بزنس کے طور پر پیش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں