0

رمضان کے دوسرے عشرے سے کراچی میں کاروباری اوقات میں نرمی کا امکان


کراچی: عید سیل سیزن کے دوران کورونا پابندیاں نرم کرنے کے لیے کراچی چیمبر آف کامرس میں برسراقتدار بی ایم جی کے سربراہ اور حکومت سندھ کے درمیان منگل کو ابتدائی مذاکرات میں متعدد امور پر اتفاق ہوگیا۔ماہ رمضان کے دوسرے عشرے سے شہر بھر کے تجارتی مراکز میں کاروبار میں نرمی کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ اس ضمن میں بی ایم جی کے چیرمین زبیرموتی والا نے ایکسپریس کو بتایا کہ شہر کے اسمال ٹریڈرز کی جانب سے کاروباری اوقات وایام بڑھانے اور پابندیوں میں نرمی کے لیے کراچی چیمبر پر دبا مسلسل بڑھ رہا تھا لہذا منگل کو انہوں نے صوبائی وزرا مرتضی وہاب اور سعید غنی سے باضابطہ رابطہ کیا۔زبیرموتی والا نے بتایاکہ عید سیزن میں چھوٹے تاجروں کی سرمایہ کاری کو ڈوبنے سے بچانے پر حکومتی نمائندوں نے اتفاق کیا اور وزیراعلی سندھ کی منظوری کے ساتھ پندرہویں روزے سے کراچی میں کاروبار کے اوقات کار بڑھانے پربھی اتفاق کیا۔ اسی طرح دونوں وزرا کی جانب سے کاروبار کی دو روزہ بندش میں بھی ایک دن کی کمی پر اتفاق کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں