0

آمدن سے زیادہ اثاثہ جات کیس میں شہبازشریف کی ضمانت منظور


لاہور: ہائیکورٹ کے فل بینچ نے آمدن سے زیادہ اثاثوں کے کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی ضمانت متفقہ طور پر منظور کرلی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی فل بینچ نے شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، فل بنچ نے دلائل مکمل ہونے کے بعد مختصر فیصلہ سنا دیا اور مسلم لیگ (ن) کے قائد شہبازشریف کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت کے روبرو نیب پراسیکیوٹر نے شہبازشریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ کی آبزرویشن پر اعتراض اٹھا دیا۔ جس پر اعظم نذیر کا کہنا تھا کہ نیب توہین عدالت کا نوٹس دلوانا چاہتی ہے، ہم باہر جا کر کلائنٹ کو کیا بتائیں کہ ضمانت ہوئی ہے کہ نہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے مقف پیش کیا کہ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 27 سال میں ایسا نہیں ہوا کہ فیصلہ جاری ہونے کے بعد تبدیل ہوا ہو، لیکن یہاں تین دن کے بعد ایک فیصلہ تبدیل کردیا گیا، کیا یہ عدالت کے خلاف بات نہیں ہے؟ ان کی یہ بات توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں