0

جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے، مریم نواز


لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ دس سال کہیں بھی ناانصافی کا سن کر پہنچ جانے والے کو آخر انصاف مل گیا، شہباز شریف کو جب بھی گرفتار کیا گیا تو ان کا جرم صرف نواز شریف سے وفا نکلا۔ دس سال کہیں بھی ناانصافی کا سن کر پہنچ جانے والے کو آخر انصاف مل گیا۔ جتنی مرتبہ بھی شہباز شریف صاحب کو گرفتار کیا، ان کا جرم صرف وفا نواز شریف نکلا۔ شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو خدمت میں کرو، جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ جس نے شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے وہ خدمت میں کرے، جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے۔اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت میں بہتری کی خبر آئی تھی، جس میں پارٹی ذرائع نے بتایا کہ انہیں ان کے معالجین نے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں