0

عوام پرمزید ٹیکس کے بجائے انہیں ریلیف دیا جائے، وزیر اعظم عمران خان


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی مشاورتی کونسل کو ہدایت کی ہے کہ عوام پر مزید ٹیکس کے بجائے ریلیف کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے جائیں، اورمعاشی استحکام اور پائیدار معاشی بڑھوتری کے لیے روڈ میپ پیش کیا جائے۔وزیر اعظم نے ویڈیو لنک کے ذریعے اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملکی معیشت کے حوالے سے اکنامک ایڈوائزری کونسل کی مکمل طور پر فعالی کو یقینی بنایا جائے۔ عمران خان نے کہا کہ حکومتی کوششوں کی بدولت کاروباری فضا بہتر ہوئی۔ ٹیکسوں کے نظام میں اصلاحات، نظام کو آسان اور فعال بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ اقتصادی مشاورتی کونسل کے قیام کا مقصد ملکی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے حوالے سے نامور معاشی ماہرین کی تجاویز سے استفادہ کرنا ہے۔وزیرِ اعظم نے معاشی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مشکل معاشی حالات کے پیش نظر عوام پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے آوٹ آف باکس حل تجویز کیا جائے تاکہ ان سے عوام کو ریلیف میسر آئے اورمعیشت کی پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہر ممکن کوشش رہی ہے کہ کاروباری طبقے کی مشاورت سے نہ صرف پالیسیاں تشکیل دی جائیں بلکہ ان پالیسیوں کا تسلسل یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں