0

اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کی صلاحیت دبا کا شکارہے، اسد عمر


کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسپتالوں میں آکسیجن کی طلب میں اضافے کے باعث آکسیجن کی فراہمی کی صلاحیت اب دبا کا شکارہے۔ گورنرہاس کراچی میں کورونا وائرس کی تیسری لہر اور ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق اعلی سطحی اجلاس ہوا، جس کی صدارت صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کی، اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیرعلی حیدر زیدی، سینیٹر سیف اللہ ابڑو، ایم این اے جے پرکاش، اراکین صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ اور بلال غفار بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلا کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے، اور اسپتالوں میں آکسیجن کی طلب میں اضافے کے باعث آکسیجن کی فراہمی کی صلاحیت اب دبا کا شکارہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں