0

انسٹاگرام میں خودکار طور پر نفرت انگیز پیغامات روکنے کیلیے نئے فیچرز


سلیکان ویلی: انسٹاگرام نے براہِ راست پیغامات (ڈائریکٹ میسجز) میں ہراسانی اور توہین آمیز گفتگو کا تدارک کرنے کیلیے نئے فیچرز کا اضافہ کرنا شروع کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، یہ کارروائی کھلاڑیوں اور فنکاروں سمیت، سوشل میڈیا پر مختلف مشہور شخصیات کی جانب دھمکی آمیز، نفرت انگیز اور نسل پرستی پر مبنی ذاتی/ براہِ راست پیغامات کی بڑھتی ہوئی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے عمل میں لائی گئی ہے۔اس مقصد کیلیے انسٹاگرام میں ڈائریکٹ میسجز کو مصنوعی ذہانت پر مبنی، کچھ نئے فیچرز اور فلٹرز سے آراستہ کیا گیا ہے جو کسی بھی تحریری پیغام میں بیہودہ، دھمکی آمیز یا نفرت انگیز الفاظ کو شناخت کرتے ہوئے ایسے کسی بھی پیغام کو بلاک کردیتے ہیں۔ویسے تو ان فیچرز/ فلٹرز میں قابلِ اعتراض الفاظ کی ایک طویل فہرست ہے لیکن اگر صارف چاہے تو اس میں اپنی جانب سے مزید الفاظ بھی شامل کرسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں