0

وزیراعظم عمران خان کا کورونا سے متاثرہ بھارتی عوام سے اظہار ہمدردی


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے متاثرہ بھارتی عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے بھارتی عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی شہری کورونا کی خطرناک لہر سے نمٹ رہے ہیں، بھارت سمیت دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں۔ایدھی فانڈیشن کی جانب سے بھارت کو امداد کی پیش کش گزشتہ روز ایدھی فانڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھی بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو خط لکھا کر بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات پر دکھ کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ ہم کورونا وائرس کے ان حالات میں انسانیت کے ناطے بھارتی عوام کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ فیصل ایدھی نے بھارتی وزیراعظم کو کورونا وائرس کے مریضوں کی نقل و حرکت کے لئے 50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی بھی پیش کش کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں