0

پی ٹی آئی کا بڑا گروپ دوسری جماعتوں سے رابطے میں ہے،مریم نواز


لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا بڑا گروپ دوسری جماعتوں سے رابطے میں ہے۔جاتی امرا رئیونڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ چند دنوں میں کورونا میں بہت تیزی آئی ہے، پڑوسی ممالک سے بھی کوروناآنیکا شدیدخطرہ ہے اور کراچی میں بھی تیزی کے ساتھ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، سیاسی مقصد کے لئے عوام کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈال سکتی تھی، کراچی کیعوام کی زندگیوں کی خاطر میں نے باہم مشورے کے ساتھ کراچی کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ این اے 249 کے مسائل کا علم ہے، وہاں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے جسے فوری طور پر حل کیا جائے گا، 2018 میں اس حلقے سیشہبازشریف ہزاروں ووٹوں سے جیت چکے تھے لیکن عوام کے ووٹ پر ڈالا ڈال کر دیگر حلقوں کی طرح یہاں بھی چوروں کو مسلط کیا گیا، دھاندلی سے اقتدار میں آنے والوں نے عوام کے مسائل پر توجہ نہیں دی، تہترسال میں اتنی نالائق،جھوٹی نااہل حکومت نہیں آئی، نالائق اعظم کیدورمیں چینی 130 روپے کلو بیچی جارہی ہے، مجھے کراچی کی ترقی سے متعلق بات کرنی ہے مجھے کسی پر کیچڑ نہیں اچھالنا، کراچی کے ساتھ جو ہونا تھا وہ ہوچکا، اب عوام نے کس کو موردالزام ٹھہرانا ہے فیصلہ ووٹ دے کر ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں